اہم خبرسیاسی

پولیس نے رانا ثناء اللہ کو شہباز شریف کی پیشی پر ہائیکورٹ جانے سے روک دیا

ریگل چوک میں گاڑی کے آگے بیرئیرز اور پیچھے پولیس کی گاڑیاں لگا دیں، تلاشی پر اصرار رانا ثناء اللہ کی میڈیا کے بغیر تلاشی دینے پر مزاحمت

ناجائز اثاثہ جات کیس میں نیب کی طرف سے گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی اور عبوری ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اس حوالے سے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں اس موقع پر رانا ثناء اللہ جو ہائیکورٹ آنا چاہ رہے تھے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے انہیں ریگل چوک میں روک لیا ہے جنہیں آگے یا پیچھے جانے نہیں دیا جا رہا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ بطور وکیل ہائیکورٹ جانا چاہتے ہیں تو پولیس انہیں کس طرح منع کر سکتی ہے لیکن پولیس ان کی گاڑی کی تلاشی لینے پر اصرار کرتی رہی جس کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کی موجودگی میں گاڑی کی تلاشی دوں گا مجھے خدشہ ہے کہ پھر سے میری گاڑی میں منشیات نہ رکھ دی جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ جانے والے تمام راستے پولیس نے سیل کر دیے ہیں اور کسی کو بھی ہائیکورٹ جانے نہیں دیا جا رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button