پاکستانخبریں

پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی، مری سمیت تفریحی مقامات میں داخلہ ممنوع

شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے

 

پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی لگا دی گئی،  شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  مری سمیت تمام تفریحی مقامات میں داخلہ ممنوع کر دیا گیا، فیکٹریاں اور منڈیاں کھلی رہیں گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حالات سے نمٹنے کیلئے  پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں۔  صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی لگا دی ہے۔  شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے۔  مری اور دیگر تفریحی مقامات میں داخلے کی اجازت نہٰں ہوگی۔  فیکٹریاں اور منڈٰیاں کھلی رہیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تفتان میں سنٹر قائم کریں گے، ایک ہزار بیڈ کا عارضی فیلڈ ہسپتال بنانے کی بھی تیاری کر رکھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،  جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، عثمان بزدار نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button