پاکستان

پاکستان کے 3عالمی مالیاتی اداروں سے 15سو ملین ڈالر کے معاہدے

پاکستان نے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے کیے ہیں. عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام اباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے.

 

مالیاتی معاہدہ ورلڈ بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ کئے گئے. ایشیائی ترقیاتی بنک نے کرونا ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ پانچ سو ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے.

اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک پانچ سو ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا. یہ رقم حکومت پاکستان کی صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر خرچ ہوگی۔ امداد سے کورونا کیسی وبائی مرض کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کرنے میں مدد ملے گی.

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے امداد کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ بینک پاکستان کو پانچ سو ملین امریکی ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button