پاکستانکورونا وائرس

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ 9 ہزارہوگئی

پاکستان میں کرونا سے مزید 118مریضوں کا انتقال، اموات چار ہزار 304ہوچکیں، دو لاکھ 9 ہزار 337مریض،، دو ہزار 846 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 98 ہزار 503 مریض صحت یاب ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 75 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 81 ہزار 985، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، آزادکشمیر میں ایک ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 935، اسلام آباد میں 128، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 119 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار930 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 83 ہزار 92 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button