اہم خبرسیاسی

پاکستان میں کورونا ایوانِ اقتدار تک پہنچ گیا، پی ٹی آئی کی رکنِ پنجاب اسمبلی شاہین رضا پہلا شکار

شاہین رضا کورونا کے پیشِ نظر گزشتہ کچھ روز سے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج تھیں ذرائع نے آج کی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئی ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع سے پی ٹی آئی کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں ، اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لیکن ملک میں کورونا کا شکار کسی منتخب رکن اسمبلی کی یہ پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے۔شاہین رضا ایم پی اے گزشتہ کچھ ماہ سے پولیس ہائوسنگ سوسائٹی اور سابقہ آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی کے تبادلے کے حوالے سے خبروں میں اِن تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button