پاکستانکورونا وائرس

پاکستان میں کرونا کے وار جاری، مزید 74 مریض جان کی بازی ہار گئے

.پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3138 نئے مریض سامنے آئے ہیں

 

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 745 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 72 ہزار 880، سندھ میں 76 ہزار 318، خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417، اسلام آباد میں 12 ہزار 206 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 3 کیسز مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 14 ہزار 140 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 33 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 86 ہزار 906 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جان کی بازی ہا رگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی ہے، پنجاب میں ایک ہزار 656، سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button