پاکستانصحت

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 307 ہوگئی

سندھ میں 208، پنجاب میں33، اسلام آباد میں تعداد 7 ہوگئی

 

پاکستان میں مزید 67افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص،، مریضوں کی تعداد 307ہوگئی۔ سندھ میں 208، پنجاب میں 33، خیبرپختونخوا میں 19، بلوچستان میں 23، گلگت بلتستان میں پندرہ، آزادکشمیر میں ایک، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

پاکستان  میں کورونا وائرس سے دوسرے مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی  جب کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہوگئی ہے۔ جس میں سے 4 صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اوراب یہ تعداد بڑھ کر 307  ہوگئی ہے۔ جس میں سے 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔  سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 208، پنجاب میں 33، خیبر پختون خوا میں 19، بلوچستان میں 23، اسلام آباد میں 8 اور گلگت بلتستان میں 15 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button