تفریحدلچسپ خبریںسوشل میڈیاشوبزشوبز کی خبریں

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کیلئے آفر مل گئی

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رواں سال معروف ٹی وی چینل کیجانب سے رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

ویب نیوز :رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ملک کے معروف ٹی وی چینل کا ٹک ٹاک گرل حریم شاہ سے رابطہ ،سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کے لیے ان سے ملک کے ایک معروف ٹی وی چینل نے رابطہ کیا ہے۔

حریم شاہ نے سوال کیا کہ کیا آپ مجھ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ چند دنوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں تاہم انہیں یہ شہرت عام ویڈیوز کے بجائے سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے حاصل ہوئی ان اہم شخصیات میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی اہم حکومتی شخصیات سے دوستیاں ہیں جو تنازعات کے باوجود حریم شاہ کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392