ٹیکنالوجیدلچسپ خبریں

ٹِک ٹاک کی مقابل زن ایپ ویڈیوز دیکھنے والوں کو پیسے دے کر راغب کرنے لگی

معاصر ایپ ٹک ٹاک صارفین کی بڑی تعداد کو متوجہ کرنے میں کامیاب، ٹک ٹاک کوسخت مشکلات کا سامنا ، تیزی سے مقبولیت پاتی زن ایپ ٹک ٹاک کے لیے خطرہ

مختصر دورانیے کی ویڈیوز پر مبنی چینی ایپس میں جاری مقابلے بازی امریکہ تک جا پہنچی ہے۔ ٹک ٹاک کو نسبتاً نئی ایپ زن کے سامنے آنے اور مقبولیت حاصل کرنے کے بعد سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ یہ نئی ایپ صارفین کو پیسے بھی دیتی ہے۔

زن ایپ بنانے والی کمپنی کوائشو چین میں ویڈیو ایپس بنانے والی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ مئی میں لانچ ہونے والی یہ ایپ ایک مہینے بعد ہی امریکہ میں مفت استعمال کی جانے والی سب سے معروف ایپ بن چکی ہے۔

کوائشو کمپنی زن کی مدد سے ٹک ٹاک کی جگہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ دنیا میں انتہائی مقبول ٹک ٹاک ایپ بیجنگ میں موجود کمپنی بائیٹیڈنس کی ملکیت ہے۔

زن ٹک ٹاک سے ملتی جلتی ایپ ہے اور یہ صارفین کو مسلسل مختصر ویڈیوز دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ ٹک ٹاک کے برعکس زن صرف تفریح کے لیے مخصوص نہیں بلکہ امریکہ اور کینیڈا کے صارفین کے لیے دوستوں کی بھیجی جانے والی انوائٹ پر 20 ڈالرز تک دیے جاتے ہیں، جس کا انحصار دوستوں کی اس ایپ پر فعالیت پر ہے۔ اس ایپ پر صارفین کو ویڈیوز دیکھنے کے پوائنٹس بھی ملتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button