جرم

ٹوکیو،19 افراد کے قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی

ٹوکیو،ملزم اس کیئر سنٹر میں ملازمت کرتا تھا

19 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا جاپان کی عدالت نے پانچ سال بعد ملزم کو سزائے موت دینے کاحکم دے دیا۔

30سالہ ملزم نے دو ہزار سولہ میں ٹوکیو کے ایک کئیر سنٹر میں  معذور افراد پر خنجروں سے حملہ کر کے 19افراد کو قتل کر دیا تھا، ملزم اس کیئر سنٹر میں ملازمت کرتاتھا۔

 مجرم نے واردات کے بعد یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایسے معذور افراد جو اچھے طریقے سے بات چیت بھی نہیں کرسکتے ان کے کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں،مجرم کا کہنا تھا کہ دماغی معذور افراد کے زندہ رہنے کی کوئی وجہ نہیں، اس لیے اس نے یہ عمل معاشرے کے لیے کیا تھا۔

 عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم دیا عدالتی فیصلے سے قبل مجرم نے کسی بھی سزا کی صورت میں اپیل دائر نہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button