پاکستانسیاسی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا معصومانہ سوال، یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟

کرونا وائرس پر عثمان بزدار کی صلاحیتوں کی ایک اور ہوشربا داستان سامنے آگئی

 

ویب نیوز: کرونا وائرس کے خلاف اس وقت پوری دنیا کی حکومتیں اور انکے سربراہان برسر پیکار ہیں۔ ایسے میں ان تمام سربراہان نے جہاں ماہرین سے بریفنگ لے رہے ہیں وہی جدید سائنسی بنیادوں پر اس موذی وائرس سے جنگ کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔

مگر کیا کہنے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے جن کی معصومیت اور معاملات سے بے خبری اب مجرمانہ رنگ اپناتی چلی جا رہی ہے۔ ویسے تو وہ اپنی ٹریننگ لینے کی صلاحیت کا بار ہا اظہار کر چکے ہیں اور جب بھی ان سے انتظامی نا اہلی سے متعلق سوال ہوتا ہے وہ اپنے مخصوص لہجے میں بولتے ہوئے کہہ دیتے ہیں کہ ابھی تو میں سیکھ ہورہا ہوں۔

لیکن اب کرونا وائرس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی صلاحیتوں کی ایک اور ہوشربا داستان سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزادر کو کرونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی۔ تمام تر بریفنک لے چکنے کے بعد انہوں نے بریفنگ دینے والے افسر سے معصومیت سے پوچھا “یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے”؟

اس واقعے کی تفصیل سینئیر صحافی فہد حسین اپنے کالم میں سامنے لائے ہیں۔جس کے بعد سے عوام پنجاب سرکار کے کپتان کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اگر صوبے کے وزیر اعلیٰ کے یہ حالات ہیں تو وبا کے دوران وہ کس پر اعتماد کریں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button