پاکستان

وزیر اعظم کا کل سے عالمی پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا ہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ملکی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ، کہا کل سے فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول رہے ہیں، فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں نے مشکلات برداشت کیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلوں پر ہمیں فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کوواپسی پرہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی ہم وطنوں  کی مدد کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ہم وطنوں کے لیے مدد کاجذبہ قابل ستائش ہے,انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فلاحی خدمات سرانجام دے کرعظیم مثالیں قائم کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button