پاکستانخبریںکاروبار

وزیر اعظم پاکستان نے پٹرول اور ڈیزل میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

کورونا کے باعث معاشی پیکج کا اعلان، پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت 15روپے فی لیٹر کم کردی گئی۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے باعث معاشی پیکج کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت 15روپے فی لیٹر کم کررہے ہیں، صنعتوں اور زراعت کو کم شرح سود پیکج دینے، غریب خاندانوں کیلئے 150ارب، یوٹیلٹی اسٹورز کو مزید 50 ارب اور گندم خریداری کیلئے280 ارب روپیہ رکھے ہیں۔

انہوں نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کنفیوژن پھیلی ہوئی ہے کہ پتا نہیں کیا ہوجائے گا، لیکن میں بتا دوں کہ ہمیں خطرہ کورونا سے نہیں بلکہ خوف سے غلط فیصلے کرنے سے ہے، ہمیں تمام فیصلے سوچ سمجھ کرکرنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں کلیئر کردوں کہ ہم نے جب قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی تھی تو لاک ڈاؤن تب ہی شروع ہوگیا تھا، سکولوں میں چھٹیاں کردی تھیں، اجتماعات پر پابندی لگا دی تھی، تب صرف 21 کیسز تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392