پاکستانسیاسی

وزیراعلی پنجاب نے وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ روکنے کے آرڈیننس کے اہم نکات ٹویٹ کر دیئے

ایمرجنسی حالات اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاؤ روکنے کے آرڈیننس کا صوبہ بھر میں نفاذ ہوگیا ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے،

 ہمیں مشکل فیصلے لینا ہوں گے، کرونا اور اس جیسی وبا سے عوام کو بچانے کے لئے آرڈیننس میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ میں کہا کہ ایمرجنسی حالات اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔

 آرڈیننس کے مطابق وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں تمام غیر سرکاری ڈاکٹرز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو وبائی امراض کے مریضوں کو سنبھالنے اور انکا علاج کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے، حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لاگو کرسکتی ہے، لوگوں پر اپنے بچوں کو سکولز یا اجتماعات میں بھیجنے کی پابندی عائد کرسکتی ہے،

جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو سنبھالنے، تدفین اور منتقلی سے متعلق پابندیاں لگانے کا اختیار ہوگا۔ مختلف تہواروں، اجتماعات، گروہوں اور لوگوں پر کسی بھی کے اکٹھ پر پابندی لگانے کا اختیار ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button