پاکستان

وزیراعظم کے غلط فیصلوں سے کرونا پھیلا، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے کرونا وائرس کی وبا بے قابو ہو چکی ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور انہیں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔ کہ وہ حکومتی نااہلیوں کو سامنے لانے کے لیےموثر کردار ادا کریں۔ عالمی ادارہ صحت کی وارننگ وفاقی حکومت نے ہوا میں اڑا دیا ہے۔ اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے ہی سن لیں، وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کیا ہے؟ ان کے اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف بیانات دراصل 73کے دستور پاکستان پر حملہ ہیں۔

بلاول بھٹو نے رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ اگر ٹڈی دل کی وجہ سے ملک میں قحط پڑا تو وزیراعظم عمران خان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ پارٹی رہنما عوام میں حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہی دیں جبکہ تمام تر معاملات پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button