پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات سے متعلق مشاورت ہوگی۔

 

 وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس آج  شام 5بجےہوگا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وباء کی مجموعی صورتحال پر غور ہوگا۔ کورونا اور دیگر امور پر حکومتی فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

کورکمیٹی اتحادیوں کےتحفظات اوردیگر معاملات پرغورکرےگی۔ وزیر اعظم کور کمیٹی ممبران کو حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ معاشی ٹیم کور کمیٹی کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی، احساس پروگرام، ٹائیگر فورس و دیگراقدامات میں پیشرفت پر بریفنگ ہوگی۔ کورکمیٹی لداخ تنازع پرچین بھارت کشیدگی کےمعاملے پربھی بحث کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button