پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا لیا،اجلاس میں اہم قومی امور پر غور ہوگا۔ لداخ تنازع پر چین اور بھارت کشیدگی کے حوالے سے بھی بات ہوگی، سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

 

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کابینہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیا جائے گا۔ اجلاس میں اہم ملکی اور قومی امور پر غور ہو گا جبکہ کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع کا فیصلہ کرے بھی گی اور افغان مہاجرین کی توسیع سے متعلق وزارت سیفران کی سمری پیش ہو گی۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور توانائی پر کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ قصر ناز کراچی اور چمبہ ہاؤس لاہور کو لیز پر دینے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button