بلاگ

نیب، کوئی امید بر نہیں آتی ، کسی مگرمچھ سے وصولی ندارد

پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے نیب خاصا متحرک ہوا بڑے بڑوں کو پکڑا گیا لیکن وصولی یا سزائوں تک معاملات پہنچ ہی نہ پائے، الٹا معیشت کا چلتا پہیہ رک گیا

پاکستان اندرونی اور بیرونی مشکلات کا شکار چلا آ رہا ہے۔ جس کے باعث پاکستان کی معیشت ہچکولے کھاتی رینگتی رہی ہے۔ پی ٹی آئی جس نے عوام سے تبدیلی کا وعدہ کر کے ووٹ حاصل کیے تھے حکومت میں آئی تو اسے کئی چیلنجز کا سامنا تھا جبکہ عوام بھی اس سے بہت سی توقعات وابستہ کر چکی تھیں ایسے میں نیب کا کردار سامنے آیا جس نے بڑی مچھلیوں کو گھیرنا شروع کیا عوام اس تمام کارروائی سے خوش ہوتے رہے کہ ان نیب ان مگرمچھوں کے پیٹوں میں لوٹا ہوا مال نکلوا کر پاکستانی معیشت کی ڈوبتی نبضوں کو بحال کرنے میں مدد دے گا کیسز بنتے رہے میڈیا ڈھول پیٹتا رہا لیکن حاصل وصول کچھ نہ ہو سکا نیب کی اس سرپھٹول سے لوٹا گیا مال تو واپس نہ آسکا البتہ پاکستانی معیشت کی ڈوبتی نبضیں رُک رُک کے چلنے سے سب کو موت سامنے نظر آنے لگی سو آرمی چیف کو مداخلت کر کے تاجر برادری کو اعتماد میں لینا پڑا اور نیب کے ضرورت سے زیادہ متحرک کردار کو نکیل ڈالنے کی ضرورت محسوس کی گئی نیب کی ان تمام پھرتیوں کے باوجود جعلی رہائشی سکیموں کے ہاتھوں اپنی جمع پونجیاں لٹانے والوں کو انصاف کامنہ تک دیکھنا نصیب نہ ہوا آج بھی لاہور کی متعدد رہائشی سوسائٹیز کے متاثرین سڑکوں پر سراپا احتجاج نظر آتے ہیں لیکن مخالفین کی زیرِ زمین آمدنیوں کا سراغ لگا لینے کی صلاحیت رکھنے والے ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی پلی بارگین کے نام پر بڑوں کو چھوڑ دو اور چھوٹوں کو دبوچ لو کی پالیسی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا رہی سہی کسر کورونا کی وباء نے پوری کی جس نے پاکستانیوں کو مستقبل کے حوالے سے فکر مند بلکہ مایوس کر رکھا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button