دنیا

مکہ مکرمہ میں کل سے تمام مساجد کھول دی جائیں گی

سعودی عرب حکومت نے مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت کل سے تمام مساجد کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ نمازیوں کو ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئ

 

 تمام مساجد کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ تین ماہ سے بند پڑی تھیں،مساجد کو دوبارہ کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی،نمازی ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں گے۔

تمام مساجد کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ تین ماہ سے بند پڑی تھیں۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے بیان میں کہا کہ مساجد کو دوبارہ کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جائے نماز کو صرف ایک بار استعمال کیا جائے اور نمازی ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

سعودی وزارت نے کہا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے مساجد میں نشانات لگا دیے گئے ہیں۔ رضاکار مساجد میں داخل ہونے پر نمازیوں کو حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

سعودی عرب میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے 31 مئی کو مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام علاقوں کی مساجد کھول دی تھیں اور طے کر دیا تھا کہ اگر کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو ایسی صورت میں اتوار 21 جون سے مکہ مکرمہ کی مساجد بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button