سوشل میڈیاشوبز کی خبریں

موسیقی میں اپنا منفرد مقام بنانے والے گلوکارعاطف اسلم انسٹا گرام پر بھی چھا گئے

پاکستان کے معرف عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم موسیقی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی چھا گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ رہنے کے باوجود معروف گلوکار عاطف اسلم کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد اب عاطف اسلم بھی پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیاجاتا ہے۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان سر فہرست ہیں جن کے اس وقت 6 اعشاریہ 5 ملین یعنی 65 لاکھ فالوورز ہیں۔
   
جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ 2 ملین یعنی 62 لاکھ فالوورز ہیں اور تیسرے نمبر پر خبرو اور پُرکشش اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ ایک ملین یعنی 61 لاکھ فالوورز ہیں اور چوتھے نمبر پر متعدد ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے اپنی الگ پہچان اور نام بنانے والی اداکارہ حرا مانی جن کے انسٹاگرام پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہیں –

یاد رہے کہ عاطف اسلم نے رواں سال اپنی خوبصورت آواز میں اذان دی تھی اور اُس کے بعد اُنہوں نے رمضان المبارک میں کوک اسٹوڈیو کے اشتراک سے اپنی سحر انگیز آواز میں اللہ تعالیٰ کے 99 نام ’اسماءالحسنیٰ‘ پڑھ کر تمام مسلمانوں کے دل جیتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button