پاکستانسیاسی

موجودہ ملکی حالات، شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

شہبازشریف فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے، شہبازشریف فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں، کیونکہ کل صبح تک پی آئی اے کی پروازیں بھی بند ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف لندن سے آج رات پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل پارٹی رہنماء رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنماء بھی شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مارچ کا مہینہ بتا رہے کہ کہ شہبازشریف مارچ کے وسط یا آخر میں پاکستان آجائیں گے۔ واضح رہے حکومت نے آج رات 8 بجے سے دو ہفتے کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button