پاکستانسیاسی

ملک میں کرونا پھیلا تو لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا، احسن اقبال

حکومت کے پاس اپنے چہیتوں کونوازنے کی پالیسی کے علاوہ کچھ نہیں، احسن اقبال

 

پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس،مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کی حکومت پر تنقید، کہتے ہیں ملک میں جیسے ہی کروناپھیلنا شروع ہوا، ہم نے لاک ڈاوَن ختم کردیا، آئندہ دنوں میں کورونا وائرس کیسزمیں مزیداضافے کاخدشہ ہے.

احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، ہم نے لاک ڈاؤن کھول دیا، ہم نے مارکیٹس کھول دیں، سڑکوں پر اجتماع کی اجازت دے دی،تمام ترقی یافتہ ممالک کو بے بس کر دیا، آج دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کورنا کے سامنے بے بس ہے، آج سپر پاور کا بھی نظام صحت لڑکھڑا رہا ہے، قوموں کی طاقت صرف اسلحہ اور ایٹمی ہتھیار نہیں ہوتے، دنیا نے وبا سے مقابلہ کرنے کا نیا راستہ پیش کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا دنیا نے کورونا کے پھیلنے کے ذرائع بند کیے، احتیاطی تدابیر اختیار کیں، ماہرین کا کہنا ہے کورونا مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، حکومت کو جو اقدامات کرنے چاہیئے تھے وہ نہیں کیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button