پاکستان

ملک میں لاک ڈاؤن کی باتیں، وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث لاک ڈاﺅن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

اسلام آباد: سینیٹر عظم سواتی کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، فی الحال لاک ڈاﺅن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے، محنت کش، دیہاڑی دار مزدوروں کے بارے میں فکر مند ہوں، شیلٹر ہوم میں احتیاطی تدابیر اور سہولتیں بڑھانے کی ہدایات دی ہیں.

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وائرس سے بچاﺅ کے لیے قوم اور علماء سے تعاون کی درخواست کی ہے، صورت حال کے بارے میں پورے ملک سے ہر وقت رابطے میں ہوں، میڈیا کو بھی مثالی کردار ادا کرنا چاہیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button