پاکستان

ملک ریاض سے طالبان نے ایک کروڑ ڈالر بھتہ مانگ لیا

اطلاعات ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ طلب کیا تھا۔ راولپنڈی؛ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو دی جانے والے دھمکیوں پر حکومت پنجاب اور سندھ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امورِ مالیات کے سربراہ کی جانب سے ای میل کی گئی تھی۔ جس میں ان سے بھتہ مانگا گیا تھا۔ جس کے بارے میں نیکٹا نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔مذکورہ ای میل میں اس بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی درج تھا جس میں رقم جمع کروانی تھی جبکہ ذرائع کے مطابق ای میل میں ملک ریاض کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، سندھ اور پنجاب کے پولیس سربراہان اور کمشنر اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کے حوالے سے موثر اقدامات کریں۔ واضح رہے ملک ریاض پاکستان کے مشہور بحریہ ٹاؤن شپ تعمیری منصوبے کے سربراہ و بانی ہیں۔

 

اس فقیدالمثال منصوبے کے علاوہ وہ کئی فلاحی سرگرمیوں سے جڑے ہیں۔ جن میں آفات سماوی سے متاثر پاکستانیوں کی بازآباد کاری شامل ہے۔ بے پناہ دولت کے ساتھ ساتھ رفاہی کام انجام دینے کی وجہ سے انہیں لندن کا وقار “سرویس ٹو ہیومیانٹی ایوارڈ” دیا گیا تھا اور انہیں تمثیلاً ایشیا کا بل گیٹس کہا گیا ہے۔

ٹیگز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button