پاکستان

ملک بھر میں آج بھی نمازجمعہ کے محدود اجتماعات ، شہری گھر میں نماز ادا کریں گے

لاہور: ملک بھر میں آج بھی نمازجمعہ کے محدود اجتماعات ہوں گے، شہری گھر میں نماز ادا کریں گے،سندھ میں 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ علماء کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

لاہور: ملک بھر میں آج بھی نمازجمعہ کے محدود اجتماعات ہوں گے، شہری گھر میں نماز ادا کریں گے،سندھ میں 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ علماء کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

 نماز جمعہ کے اجتماعات سے متعلق پالیسی پر وزیراعلیٰ سندھ علما کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمن کی زیر قیادت علماکے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ آج سندھ میں 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جمعہ کے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے لیے ہماری مدد کریں اور وزیر اعظم نے مساجد کے لیے ایس او پی کے حوالے سے علمائے کرام سے تبادلہ خیال اور ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں ، لہٰذا انھوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button