دنیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید دونوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوان مسلسل ریاستی جبر وتشدد اور مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ تین و روز میں امام مسجد سمیت دس نوجوان شہید کر دیئے گئے۔

 

مقبوضہ وادی میں بھارت کا ظلم تمام حدیں پار کر چکا، ضلع شوپیاں اور پامپور میں دس کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ پامپور کے علاقے میں بھارتی فوج گھروں میں داخل ہو گئی اور دو نوجوانوں کو مجاہدین قرار دے کر گولیاں مار دیں۔

بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button