پاکستانسیاسی

مشکل وقت میں صوبے کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے انسانی بس میں جو ممکن ہے، وہ ہم نے کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 

لاہور: عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے انسانی بس میں جو ممکن ہے، وہ ہم نے کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،،،عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے آئندہ بھی ہرضروری اقدام کیا جائے گا۔

مشکل وقت میں صوبے کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آزمائش کی گھڑی میں اپنے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا وڑھنا بچھونا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا۔ عوام کی مشکل کو اپنی مشکل سمجھتا ہوں۔ ہم مشکل وقت میں عوام کو اکیلا چھوڑنے والوں میں سے نہیں۔ جو اقدامات اٹھا رہے ہیں، صرف اور صرف عوام کیلئے ہیں۔

کسی کو دکھانے کیلئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔  شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کریں۔ اس میں ہم سب کی بھلائی اور بہتری ہے۔ آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button