پاکستانسیاسی

لیگی رہنما راناثنااللہ نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ خان نے ملک میں فوری طور پر مڈٹرم الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ملک انتہائی گھمبیر حالات سے دوچار ہے۔ ملکی معیشت اور عام آدمی کا بھی برا حال ہے۔ اس صورتحال میں مڈٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نئے حکمران منتخب کریں جو اس مشکل حالات سے ملک کو نکالیں۔ موجودہ حکومت نے دو سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ اب ان حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button