دنیا

لداخ کے معاملے پر کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے ، چینی وزارت دفاع نے واضح‌ کردیا

چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چیانگ کا کہنا ہے کہ لداخ کے معاملے پر ہونے والی کشیدگی کی تمام ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ ہماری افواج نے موثر انداز سے چین کی قومی سالمیت کا دفاع کیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 جون 2020ء کو سرحد پر حالیہ جھڑپیں بھارت کی وجہ سے ہوئیں، بھارت نے سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چینی افواج کو اکسایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے گلوان وادی میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ کیا تھا۔ 15 جون کو بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کی۔

وو چیانگ نے کہا کہ پر خطر صورتحال میں بھارتی افواج نے اچانک سے چینی فوج پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد دونوں فورسزکے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کی جارح افواج کوبھرپورجواب دیا۔ ہماری افواج نے موثر انداز سے چین کی قومی سالمیت کا دفاع کیا۔ واقعہ چین کی سرحدی حدود میں پیش آیا جسے دونوں جانب نے تسلیم کیا۔

اس سے قبل گلوبل ٹائمز کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان کرنل ژہان شوئی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے اپنا وعدہ توڑتے ہوئے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی اور جان بوجھ کر اشتعال انگیز حملوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور بھارت کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button