اہم خبرکورونا وائرس

لاہور پولیس، کورونا کے باعث 5 اہلکار شہید ، سب انسپکٹر خالد حسین تازہ شکار

طبی عملے کے ساتھ ساتھ پولیس بھی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے، حفاظتی ساز و سامان کی عدم دستیابی اور عدم پیروی بڑی وجہ

سب انسپکٹر خالدحسین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔لاہورپولیس میں کورونا وائرس سے شہیدوں کی تعداد5 ہو گئی ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب انسپکٹر خالدحسین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ،سی سی پی او لاہور کاکہنا ہے کہ کورونا سے شہید اہلکاروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے آئی جی سے سفارش کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہو رہی ہے،لاہور پولیس میں کورونا سے متاثرہ اہلکاروں و افسروں کی تعداد118 ہو گئی ،انہوں نے کہاکہ لاہورپولیس میں کورونا وائرس سے شہیدوں کی تعداد5 ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button