جرائمجرمخبریں

لاہور میں لاک ڈاؤن ،قتل کی واردات کا سلسلہ پھر بھی نہ تھم سکا

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ،پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

لاہور : پولیس کےمطابق ملتان روڈ کے قریب کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے یہاں پر پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی البتہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392