پاکستان

لاہور: مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مثبت رویے اور عمل کی ضرورت ہے،فیاض الحسن چوہان

یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں 1200 بستروں پر مشتمل قرنطینہ بنایا گیا ہے۔

 

لاہور: مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مثبت رویے اور عمل کی ضرورت ہے،فیاض الحسن چوہان۔  پنجاب حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں 1200 بستروں پر مشتمل قرنطینہ بنایا گیا ہے۔

لاہور کیمپ جیل میں 100 بستروں کا ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔ 600  سے زائد زائرین جلد قرنطینہ سے اپنے گھروں کو منتقل ہو رہے ہیں۔  اب تک پاکستان میں کرونا کے 21 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔  کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پروفیشنلز کو سپیشل رسک الاؤنس دیا جاۓ گا۔ بزدار حکومت کھانے پینے اور دیگر اشیاۓ ضروریہ کی ترسیل میں کوئی کمی نہیں آنے دے رہی۔

کرونا کی وبا سے کچھ موقع پرست منافع خور اور ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے دنیا و آخرت میں شرمندگی اٹھائیں گے۔ اسلام ایسے موقعوں پر ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔  ہمیں اپنے رشتہ داروں، ہمسایوں اور آس پاس مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392