قانونی

لاہور: شہر میں جزوی لاک ڈاون کا چھٹا روز, لاہور پولیس اقدامات مزید سخت، (ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید)

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہریوں کی حدود محدود کرنے کے لئےلاک ڈاون میں مزید سختی

لا ہور: غیر ضروری باہر نکلنے اور غیر سنجیدہ طرز عمل اپنانے والوں سے سختی سے پیش آئیں گے۔ (ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید)

ناکہ جات پراب تک41 ہزارسے زاائدافراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ غیرضروری سفر کرنے والے 39 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر گھروں کو واپس بھیجاگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 461ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا گیا۔

اکتیس ہزار سے زائد چھوٹی بڑی وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی جا چکی ہے۔ 18665 مو ٹر سائیکلز، 5515رکشوں،653ٹیکسیز، 4850 کاروں اور1882بڑی گاڑیوں کو غیر ضروری سفر سے روکاگیا ہے۔ 11 سو سے زائد مختلف وہیکلز کو قانون شکنی پر بند کیا گیا۔ 1750 اشخاص سے دوبارہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کےحلف نامے لئے گئے۔

شہریوں کو سماجی رابطوں میں فاصلے اورگھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ غیر ضروری سفر سے گریز سے ہی شہری کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button