کھیل

لارا نے ٹائٹل کی دوڑمیں عالمی نمبر1 پاکستان کونظر انداز کردیا

ورلڈ کپ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں،لارا

ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان برائن لارا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل نہیں کیا۔

بائیں ہاتھ کے عظیم بلے بازنے واضح کیا ہے کہ مختصرفارمیٹ کا یہ ورلڈ کپ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں، میزبان ہونے کے ناطے آسٹریلیا اس بار فیورٹ ہوگا۔ اسے ویسٹ انڈیزاوربھارتی ٹیم سے  خبرداررہنا پڑے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم  اپنی ناقابل یقین کارکردگی کے حوالے سے ہر ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ سابق کپتان برائن لارا نے کہا کہ ویسٹ انڈیزدوباراوربھارتی ٹیم ایک باریہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے تاہم آسٹریلیا ابھی تک ٹی ٹوئنٹی کپ جیت نہیں پایا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبرسے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392