کھیل

قومی کرکٹ ٹیم ووسٹر پہنچ گئی، کرونا ٹیسٹ ہونگے

قومی کرکٹ ٹیم کا 31رکنی دستہ مانچسٹر سے ووسٹر شائر پہنچ گیا ۔ قومی شاہین تیرہ جولائی کو ڈربی شائر کے لیے اڑان بھریں گے۔

 

شاہین مانچسٹر سے بذریعہ بس ووسٹر شائر پہنچ گئے،، انگلش کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم اِن ایکشن ہو گئی، 20کرکٹرز اور 11آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ ہوں گے۔ قومی اسکواڈ اب ووسٹر شائر کے گراؤنڈ سے ملحقہ ہوٹل میں 14روز کے لیے قرنطینہ کریں گے۔

تیرہ جولائی کو قومی شاہین ڈربی شائر ڈیرے جمائیں گے جہاں باقاعدہ فیلڈ ٹریننگ اور پریکٹس میچ شیڈول ہے،، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز تماشائیوں کے بغیر شیڈول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button