پاکستانسیاسی

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے

 

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم عمران خان صدارت کریں گے۔ وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بھی غور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا،نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔ وزرائےاعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button