کھیل

فٹبال پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی کی بڑی فتح

فٹبال پریمیئر لیگ میں نمبر ٹو مانچسٹر سٹی نے دبنگ انٹری ڈال دی۔ سٹرلنگ، برون اور فوڈن کے گول سے حریف آرسنل کو تین صفر کی شکست کا کڑوا گھونٹ نگلنا پڑا۔

 

 

جرمنی، سپین اور ڈنمارک کے بعد انگلینڈ میں بھی فٹبال مقابلے شروع ہو چکے ہیں تاہم سٹیڈیم تماشائیوں سے خالی ہیں۔ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ کھیل کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔ پہلے ہاف کے اضافی ٹائم میں گول ہوا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں دو گول ہوئے۔ جس سے مانچسٹر سٹی کو آرسنل پر تین صفر کی فتح ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button