سوشل میڈیاشوبزشوبز کی خبریں

علی سیٹھی نے انسٹا گرام پر لائیو کنسرٹ سجالیا، فریدہ خانم اور ریکھا بھردواج کی بھی شرکت

انسٹا گرام پر پاکستان اور بھارت کے نامور ستاروں سے سجی آن لائن پرفارمنس کو شائقین نے بیحد پسند کیا۔

اسلام آباد:  کورونا وائرس کے باعث تمام سرگرمیاں انتہائی محدود ہیں لیکن معروف گلوکارعلی سیٹھی نے مداحوں کو آن لائن ٹریٹ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں کنسرٹ نہیں ہو رہے جس کے باعث گلوکاروں نے انسٹاگرام پر لائیو کنسرٹ شروع کیے ہوئے ہیں، اسی حوالے سے علی سیٹھی نے بھی گزشتہ روز انسٹاگرام پر لائیو کنسرٹ کیا اوران کے ہمراہ فریدہ خانم نے اپنا مشہور گانا’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘ اور ریکھا بھردواج نے گانا’’پھر لے آیا دل‘‘ گایا ۔جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

 فریدہ خانم اور ریکھا بھردواج نے علی سیٹھی کے اس اقدام کو بہت پسند کیا اور ان کی گلوکاری کی تعریف بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392