سوشل میڈیاشوبز کی خبریں

عفت عمر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف بول پڑی

معروف ٹی وی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی۔

رواں ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارت میں بالی وڈ اقربا پروری کے خلاف آواز اُٹھائی جارہی ہے جو کہ دن بہ دن کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے اور نہ صرف بھارتی فنکار اور عوام اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی بالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات کو سوشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

عفت نے لکھا کہ کبھی سوچا ہے ہماری انڈسٹری میں اداکار کتنے ہیں‌؟

واضح رہے کہ رواں ماہ 14جون کو گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے واقعے کے بعد سے بھارتی عوام کی جانب سے بالی ووڈ انڈسٹری اور دیگر نامور بھارتی شخصیات کو اداکار کی خودکشی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جن میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر اور سلمان خان جیسے معروف بھارتی فنکار شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button