اہم خبرشوبز

عظمیٰ خان کیس حسبِ توقع انجام، مقدمہ غلط فہمی ،مقابلے کے دعوے دھرے رہ گئے

داکارہ کی بہن کے مطابق کسی نے تشدد نہیں کیا ، میز سے گرنے والے گلاس سے زخمی ہوئی

ا

سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرنے والے عظمیٰ خان کیس کا منطقی انجام سامنے آگیا ہے ۔اس سے پہلے صلح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اب باقاعدہ طور پر مقدمہ واپس لینے کی درخواست کر دی گئی ہے
اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان نے مشہور کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف مبینہ تشدد کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

عظمیٰ خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا اس لیے وہ مقدمے میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتیں۔

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے سے متعلق بیان کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو قلمبند کروایا۔

واضح رہے کہ پولیس نے آمنہ عثمان سمیت دیگر کے خلاف گھر میں گھس کر تشدد کرنے اور قیمتی اشیا کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور زخمی کرنے کی دفعات بھی شامل تھیں۔

عظمیٰ خان کی بہن ہما خان کا کہنا تھا کہ ان پر ایف آئی آر میں درج ملزمان میں سے کسی نے بھی تشدد نہیں کیا اور وہ گھر میں رکھے میز سے گرنے والے گلاس کے باعث زخمی ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button