اہم خبرپاکستانشوبز

عظمیٰ خان ،ملک ریاض فیملی صلح، گورنر چوہدری سرور کے اہم کردار کا انکشاف

عظمیٰ خان جو مرنے یا سزا دلوانے کے موقف پر قائم تھیں ،پیچھے کیسے ہٹ گئیں ،حسان نیازی منہ دیکھتا رہ گیا

عظمیٰ خان اور ملک ریاض فیملی کی صلح کے پیچھے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اہم کردار کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کے عینی شاہد دائود ایڈووکیٹ کے مطابق صلح لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ابتدائی طور پر چار کروڑ کی آفر ہوئی لیکن عظمیٰ خان کی طرف سے اسے رد کر دیا گیا پھر قیمت بڑھانے اور چوہدری سرور سمیت پنجاب کی اہم شخصیت کی مداخلت پر معاملات طے پا گئے۔ اس قضیے کے ایک اور اہم کردار وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کےبھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی اس معاملے میں منہ دیکھتے رہ گئے اور ڈیل سے مکمل طور پر لا علم رہے ان کے مطابق وہ سی سی پی او آفس میں عظمیٰ خان کے لیے لڑ رہے تھے جب انہوں نے ڈیل کر لی لیکن ان کی جدوجہد جاری رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button