جرائم

عالم دین محمد ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا تشدد

ملزموں نے ویڈیو بنائی اور کاغذات پر دستخط بھی کروائے، ناصرمدنی

عالم دین محمد ناصرمدنی کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا،، محمد ناصر مدنی کہتے ہیں کہ کچھ کاغذات پر دستخط بھی کروا لئے.

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالم دین محمد ناصر مدنی نے انکشاف کیا کہ انہیں کھاریاں میں نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا. ویڈیو بھی بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں.

مولانا ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ ان کے موبائل ری سیٹ کر دیئے گئے. اور کچھ کاغذات پر زبردستی دستخط بھی کروا لئے گئے ہیں۔ مولانا ناصر مدنی نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے،، اور حکومت سے تحفظ دینے کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392