جرائم

طالبات کو فحش پیغامات بھیجنے پر لاہور گرائمر سکول کا ایک ٹیچر برطرف

یکے بعد دیگرے مختلف طالبات کی طرف سے نازیبا میسجز اور جنسی تعلق استوار کرنے کے پیغامات کے حوالے سے شکایات پر اعتزاز شیخ سمیت دو اور بھی فارغ

لاہور جیسے بڑے شہر کے ایک بہت نامور اور مہنگے تعلیمی ادارے لاہور گرائمر سکول کے ایک استاد کو طالبات کو ذومعنوی ،فحش اور غیر اخلاقی میسجز بھیجنے پر ادارے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یکے بعد دیگرے مختلف طالبات کی طرف سے ایک جیسی نوعیت کی شکایات اور ثبوتوں کے بعد سکول ٹیچر اعتزاز شیخ اور سٹاف کے دیگر دو لوگوں کو برخاست کر دیا گیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے لاہور گرائمر سکول کو ہدفِ تنقید بنایا ۔ ابتداء میں طالبات کی طرف سے کی گئی شکایات پر سکول انتظامیہ نے متذکرہ ٹیچر کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے الٹا طالبات کو ہی نصیحتیں کر کے خاموش کر وا دیا تھا لیکن پھر مسلسل شکایات اور سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھائے جانے کے بعد سکول کو یہ قدم اٹھانا پڑا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button