کھیل

شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی، وقار یونس نے بڑا ںیان دیدیا

پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس کو شرجیل خان فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کیلیے تیار دکھائی نہیں دیتے۔

کراچی: وقار یونس نے کہا ہے کہ شرجیل کو ابھی بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، انھیں صرف ایک یا 2 اننگز کی بنیاد پر نہیں جانچا جاسکتا، انھیں اپنی فٹنس پر خاص طور پر کام کرنا ہوگا،

ہم انھیں فیلڈ میں کہاں چھپائیں گے، ان دنوں فیلڈنگ بہت ہی زیادہ اہم اور خاص طور پر آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز کی وجہ سے فیلڈنگ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد شرجیل کے پاس خود کو فٹ کرنے کیلیے کافی وقت موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392