پاکستان

”شاہدرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کا واقعہ“

شاہدرہ چوک پر ایل پی جی ٹینکر الٹ گیا

لاہور: شاہدرہ چوک میاں ٹرایول کے سامنے ایل پی جی سے بھرا ٹینکر گر گیا۔ ایل پی جی ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ۔ آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ قریبی پٹرول پمپ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقعہ کی جانب روانہ۔

ٹریفک پولیس نے شاہدرہ آنے والی تمام روڈز پر ڈائیورشنز لگا دی گئیں، متعدد گاڑیوں اور رکشے تباہ،  ڈی ایس پی ٹریفک عامر صادق موقعہ پر موجود صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

واقعہ کی تحقیقات کا حکم، آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔عثمان بزدار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392