پاک فوجپاکستان

سیکیورٹی اداروں کا پشاور میں اہم آپریشن، خودکش جیکٹوں سمیت بھاری بارودی مواد برآمد

پشاور:  سیکیورٹی اداروں نے پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے زیر تعمیر مکان سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگرد کارروائی سے قبل ہی روپوش ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مکان سے 4 دستی بم، 4 کلو بارود، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے شہر میں تخریب کاری کے لئے بارودی مواد تیار کر رکھا تھا۔ منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، انھیں جلد گرفت میں لے لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button