تعلیم

سکول کھولیں یا نہیں، صوبوں سے تجاویز طلب

وفاقی وزارت تعلیم نے سکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، حتمی فیصلہ دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں کیا جائے گا۔

 

وفاقی حکومت نے سکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، سکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پر کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں۔

طلبہ اور اساتذہ کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے، وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کر لی۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button