پاکستانموسم

سورج کے تیور بگڑ گئے، گرمی نے کڑاکے نکال دیئے

سورج کے تیور بگڑنے لگے، گرمی جوبن پر آگئی، شہری گرم ہواؤں سے گھروں میں یہ دبک گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں پارہ 43 سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

محکمہ دادو میں 49، لاڑکانہ 46، جیکب آباد میں 44، جموں میں 41، سرینگر 31 اور لیہہ میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ، بلوچستان، وسطی وجنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں موسم شدید گرم رہے گا،، جمعہ کی شام یا رات کے اوقات میں کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرنوالہ، اسلام آباد، وادیٔ پشاور، مردان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button