پاکستانخبریں

سندھ حکومت کا بڑا اقدام، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

کل سے 5 اپریل تک جمعہ اور 5 وقت کی نماز کے اجتماعات میں صرف مساجد کا عملہ شریک ہوگا جبکہ عوام کو مساجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، فیصلہ علماء کرام کی مشاورت سے کیا گیا

کراچی : تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  کا کہنا ہے کہ علماء کرام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مساجد میں کل سے 5 اپریل تک جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے، تاہم مساجد کوبند بھی نہیں کیا جائے گا۔ 5 اپریل تک جمعہ کی نماز میں صرف مساجد کا عملہ مساجد میں صرف 3 سے 5 لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ  عوام کو مساجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔جمعہ کے علاوہ روزمرہ کی 5 وقت کی نماز کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں 4 روز سے لاک ڈاون نافذ ہے۔ جبکہ رات کے وقت میں کرفیو بھی نافذ کر دیا جاتا ہے۔ سندھ میں تو جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی، تاہم ملک کے دوسرے صوبوں میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
//ofgogoatan.com/afu.php?zoneid=3130392