پاکستانسیاسی

سردار اختر مینگل کو منانے کی کوششیں، چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اخترمینگل کو منانے کی کوششوں کا آغاز ہوگیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مذاکراتی کمیٹی کا پیغام پہنچا دیا۔

 

چیئرمین سینیٹ نے بی این پی سربراہ سے ملاقات کی اور انہیں مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے جلد ملاقات کی اطلاع بھی دی۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل اپنے موقف پر قائم ہیں، انہوں نے جواب دیا ہے کہ جو کرنا تھا کر لیا، اب میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

اب حکومت نے پیشرفت کرنی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ صادق سنجرانی کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں، وہ حکومت کے اتحادی اور چیئرمین سینیٹ ہیں، اسی لئے وہ آئے تھے۔ چیئرمین سینیٹ جاننا چاہتے تھے کہ ایسا کیوں ہوا؟ میں نے انھیں کہا کہ آپ جا کر حکومت سے پوچھیں کہ معاہدوں پر عمل کیوں نہیں ہوا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button